فیروزوالا: ڈور پھرنے پر موٹر سائیکل سوار زخمیعارف والا‘ پتنگ پکڑتے کرنٹ سے نوجوان ہلاک
فیروزوالہ‘ عارف والا (نامہ نگار + آن لائن) شاہدرہ دریائے راوی کے پل پرکٹی ہوئی پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کا رہائشی محمد الیاس موٹرسائیکل پر جا رہا تھاکہ اچانک اس کے گلے میں پتنگ کی ڈور پھرگئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ دریں اثناء عارف والا میں پتنگ پکڑتے کرنٹ لگنے سے19 سالہ نوجوان جاں بحق ڈور پھرنے سے 2 بچے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام کالونی گلی نمبرمیںحافظ محمدنوید پتنگ پکڑتے ڈور گیارہ ہزار کے وی تار سے چھوجانے پر کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہوگیا جبکہ تھانہ روڈ پر پتنگ پکڑتے ڈور پھرنے سے4 سالہ اکرم زخمی ہوگیا جبکہ سٹی روڈ پر کٹی پتنگ پکڑتے ڈور پھرنے سے7 سالہ امجد مضروب ہوگیا۔ دونوں زخمیوں کوبروقت طبی امدادفراہم کی گئی۔