سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیر پر اجلاس طلب کرنا خوش آئند اور بڑی کامیابی ہے، علی امین گنڈا پور
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر اجلاس طلب کرنا خوش آئند اور بڑی کامیابی ہے،امید سے سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب ٹھوس اقدامات اٹھائے گی ۔جمعرات کو جاری بیان کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہاکہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل کروانے کیلئے اقوام متحدہ کو متحرک کردار ادا کرنا ہو گا ۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف پاکستانی اور کشمیری عوام بھرپور انداز میں یوم سیاہ منائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ نام نہاد سیکولر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ، ہندو انتہاپسندوں نے بھارت میں اقلیتوں پر زندگی تنگ کر دی ہے۔انہوںنے کہاکہ مودی کا فاشسٹ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ کرفیو کے باعث مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید کمی ہو چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا فوری نوٹس لے ۔