• news

گجرات، پیر محل دو خواتین ڈسکہ میں چھ سالہ بچے سے زیادتی

ڈسکہ، پیر محل، گجرات (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) ڈسکہ میں اوباش نوجوان کی چھ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی تھانہ مٹی کے علاقہ مغل پورہ کے بابر سہیل کا چھ سالہ بیٹا گھر کی چھت پر گیا تو ہمسایہ سبحان ظفر اپنی چھت پر لے گیا اور زیادتی کر ڈالی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ پیر محل میں تین مسلح افراد نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مضافاتی علاقہ سی پلاٹ کا رہائشی غلام مصطفیٰ اور والدہ کے موٹرسائیکل پر رات ساڑھے نو بجے عزیزوں کو ملنے گائوں 675/16گ ب جا رہے تھے تین مسلح افراد نے غلام مصطفیٰ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا دیا اور والدہ کو فیصل کماد میں لیجا کر زیادتی کا نشنہ بنا ڈالا۔ تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج لیا۔ علاوہ ازیں گجرات سسر اور جیٹھ کے خیلاف خاتون سے زیادتی پر مقدمہ نواحی گائوں رانیوال میں ملزم اپنے بیٹے کے ساتھ ملکر کئی سال تک اپنی بہوکو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں جیٹھ سسر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن