• news

دریائے سندھ میں طغیانی سے چاچڑاں کے متعدد علاقے زیرآب،متاثرین بے یارومدگار

چاچڑاں شریف (نامہ نگار) دریائے سندھ میں طغیانی سے چاچڑاں شریف کے متعدد علاقے زیرآب آگئے ہیں بڑی فصلات گنا،کپاس،چاول،مونگی ڈوب گئے ہیں سیلاب سے متاثرہ بستیاں حاجی اللہ داد پہوڑ ،جام گلاب پہوڑ،حاجی غلام حیدر پہوڑ ،بستی اچھا،گوپانگجوکہ ایک ہفتہ سے زہر آب ہیں کے مکین بے یارومددگار پڑے ہوئے ہیں حکومت تحصیل انتظامیہ کی طرف کوئی فلڈ ریلیف کیمپ نہیں لگایا گیا جس کی وجہ سے متاثرین پریشان ہیں ، چارہ نہ ہونے سے جانور بھوکے مر رہے ہیں متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت آتے اور جاتے ہیں جبکہ مسلسل پانی کھڑا ہونے سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے ،متاثرین جام عامر پہوڑ ،اشفاق احمد ،غلام رسول،وحید پہوڑ ،اللہ دتہ و دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین سیلاب کی مدد کی جائے محکمہ انہار کے مطابق دریائے سندھ میں چاچڑاں کے مقام سے 4 لاکھ کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے اور اس میںاضافہ ہو سکتا ہے جس سے مزید کئی علاقے زیر آب آ جائیں گے ،سیلابی ریلے سے بینظیر برج کے دائیں اور بائیں گائیڈ بنک پر دباو بڑھ گیا ہے ،سیلاب سے موضع بیٹ مغل،چک احمد یار ،فیض آباد اور حیدر آباد بھی متاثر ہوئے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن