• news

کے الیکٹرک کے خلاف کرنٹ سے ہلاکت کا ایک اور مقدمہ درج

کراچی (سٹاف رپورٹر) شاہراہ نور جہاں تھانے میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے نتیجے میں حالیہ دنوں میں کے الیکٹرک کے خلاف درج ایف آئی آر کی تعداد 5 ہوگئی۔ طلحہ احمد 29 جولائی کو بارش کے دوران موٹر سائیکل پر دفتر سے گھر واپس آرہا تھا کہ رستے میں شادمان ٹاؤن کے قریب کے الیکٹرک کے بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن