مودی کا جنگی جنون: بھارتی افواج کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
نئی دہلی (وائس آف ایشیا) مودی نے بھارتی بری فوج اور فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا انتہا پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مکمل طور پر پاگل ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی بری فوج اور فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس حکم کا مقصد پاکستان کیخلاف کسی قسم کے جارحانہ اقدام کی تیاری ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان بھی اس خدشے کا اظہار کر چکے ہیں اور پاکستان کی فوج بھی مکمل طور پر الرٹ ہے۔ جبکہ لائن آف کنٹرول پر 2 روز کے دوران کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔