بھارت نے جموں و کشمیر اور لداخ کو تقسیم کر کے پنڈورا باکس کھول دیا: چینی اخبار
بیجنگ(صباح نیوز)چین کے ناموراخبار''چائنہ ڈیلی'' نے کہاہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کے خاتمے اورجموں وکشمیر اورلداخ کو دویونین علاقوں میں تقسیم کرکے ایک پنڈوراباکس کھول دیاہے۔ایک آرٹیکل میں اخبارنے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے خطے کی انتظامی تقسیم کے یکطرفہ اقدام نے اس کے دوہمسایوں کوناراض کردیاہے اورانہوں نے شدیدردعمل کااظہارکیاہے۔آرٹیکل میں کہاگیاہے کہ ہندوتوا پاک بھارت تعلقات کوبندگلی میں لے گئی ہے اوربرادریوں، مذہبی گروہوں اوربھارت کی اونچی اورنچلی ذاتوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔