پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے جونیئر انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان سے تعلق رکھنے والے حذیفہ ابراہیم نے جونیئر انٹر نیشنل سکوائش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ یہ حذیفہ کے کیریئر کا 21 واں جونیئر ٹائٹل ہے۔ پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے جونیئرانٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جاپان کے کھلاڑی کو تین ایک سے شکست دی۔ جاپان کے شہر یوکوہاما میں ہونے والی جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا فائنل جیت کر حذیفہ ابراہیم نے پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ حذیفہ نے جاپان کے یوجن آکیدا کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔۔ جونیئر سکواش سٹار نے یہ کیریئر کا اکیس واں انٹرنیشنل ٹائٹل جیتا ہے۔