• news

مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں پر سڑک پرآٹو گراف دینے پر پابندی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے کھلاڑیوں کو سڑک پر کھڑے ہو کر آٹو گراف دینے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کی جانب سے ٹریننگ گراونڈز کے داخلی دروازوں پر کھڑے ہوکر یا چلتے ہوئے کھلاڑیوں کو آٹو گراف دینے سے منع کیا گیا ہے۔کلب کے مطابق یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی اور حفاظت کے تحت کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گیرگٹن بیس کے قریب ایک بڑا سائن بورڈ بھی آویزاں کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ خطرے کے پیش نظر کھلاڑی اپنی گاڑیاں روک کر لوگوں کو آو گراف نہ دیں۔ اپنی پسندیدہ ٹیم اور کھلاڑیوں سے آٹو گراف لینے کیلئے عوام کا بڑا رش سنڈر لین جنکشن اور برچ روڈ پر موجود ہوتا ہے، جہاں کلب کے زیادہ تر ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن