• news

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور سابق نیشنل چیمپئن سید نقی محسن انتقال کر گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور سابق نیشنل چیمپئن سید نقی محسن انتقال کر گئے۔ مرحوم نقی محسن پاکستان ریلوے میں آڈٹ اینڈ اکاونٹس کے سربراہ کے علاوہ سابق سیکرٹری پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن، نائب صدر بیڈمنٹن ایشیا اور نائب صدر ڈیویلپمنٹ بیڈمنٹن ایشیا فار ساوتھ ایسٹ ایشیا بھی رہ چکے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ رہائشگاہ ہاوس 224 سٹریٹ 35 ڈی ایچ اے فیز 3 بلاک زیڈ سہ پہر 4 بجے ادا کی جائیگی۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ عذرا محسن اور تین بیٹے رضا محسن، عابد محسن اور عباس محسن چھوڑے ہیں۔ سید نقی محسن اپنے زمانہ طالبعلمی میںگورنمنٹ کالج لاہور کی بیڈ منٹن ٹیم کے کپتان بھی رہے ہیں۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن، سیکرٹری پی او اے خالد محمود، پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین سابق آئی جی پنجاب پولیس شوکت جاوید، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری واجد علی چوہدری، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار، پنجاب سائیکلنگ کے صدر معظم خان کلیئر، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان اولکھ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور سینئر اولڈ راوئینز سمیت کھیلوں سے وابستہ افراد نے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی کہ اﷲ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا کرئے اور ان کی فیمیلی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرئے۔

ای پیپر-دی نیشن