انگلش کوچ کیون ریوز پاکستانی ٹیم کو سوکا ٹریننگ دیں گے
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)سوکا ورلڈ کپ فٹبال میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ کیون ریوز سوکا ٹریننگ دیں گے۔ سوکا ورلڈ کپ 12 تا 20 اکتوبر یونان کے شہر کریٹ میں ہوگا جس کی تیاری کے لیے اسلام آباد، کوئٹہ، لاہور اور کراچی میں 19 تا 29 اگست اوپن ٹرائلز ہوں گے۔ منتخب کھلاڑی نیشنل چیمپئن ٹیم کے ہمراہ اکتوبرمیں یونان کے شہر کریٹ کا دورہ کریں گے۔ پاکستان کی مضبوط ٹیم تشکیل دینے کے لیے لیژر لیگز نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار اور یوئیفا لائسنس کوچ کیون ریوز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔