• news

سر پر گیند لگنے سے زخمی کرکٹ امپائر جان ولیمز چل بسے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )کرکٹ بال جان لینے لگی، ویلز میں سر پر گیند لگنے سے امپائر جان ولیمز انتقال کرگئے۔ 80 سالہ امپائر کو ایک ماہ قبل کلب میچ کے دوران سر پر گیند لگی جس کے بعد وہ کوما میں چلے گئے اور اب وہ زندگی کی بازی ہارگئے۔جان ولیمز ہنڈلٹن کلب کے سیکرٹری بھی تھے۔ وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم جانبر نہ ہوسکے ۔

ای پیپر-دی نیشن