پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ کو جرمانے کی پہلی قسط جمع کرا دی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ کوپرولیگ عدم شرکت کے سلسلہ میں عائد پینلٹی کی پہلی قسط ادا کردی،ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائنگ میچز شیڈول ایف آئی ایچ 7ستمبر کے بعد جاری کرے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ کوپرولیگ عدم شرکت کے سلسلہ میں عائد پینلٹی کی پہلی قسط ادا کردی ہے۔اس سلسلہ میں پہلی قسط پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن کے توسط سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو جمع کرادی ہے۔ پرولیگ میں عدم شرکت کے باعث پی ایچ ایف پر ایک لاکھ 80ہزار یورو جرمانہ لگا تھا ۔پہلی قسط کی ادائیگی کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کر سکتی ہے۔