شاہ فیصل سمیت کشمیری رہنماؤں کو رہا کیا جائے ہارورڈ یونیورسٹی کے 124 طلباء کا بھارت کو خط
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) ہارورڈ یونیورسٹی کے 124 طلباء نے بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بارورڈ کے طالب علم شاہ فیصل سمیت مقامی رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔ طالب علموں نے مقبوضہ کشمیر میں لگائی پابندیوں اور مقامی رہنماؤں کی گرفتاری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں استحکام کیلئے جمہوری اور پرامن طریقوں کا استعمال کیا جائے۔ بارورڈ طالب علم اور سیاستدان شاہ فیصل کو 14 اگست کو نئی دہلی ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ شاہ فیصل نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔