• news

ٹرمپ نے سیاسی و عسکری قیادت کو طالبان کیساتھ امن معاہدے کی تیاری کا اشارہ دیدیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک، آن لائن) امریکہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ گیا جہاں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کی تیاری کا اشارہ دیدیا۔ امریکی خبررساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرصدارت امریکہ کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیاد تکا اجلاس ہوا جس میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی اور طالبان سے امن معاہدے پر غور کیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی تیاری کا بھی اشارہ دیدیا۔ اس حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے رواں ہفتے ہی قطر جائیں گے۔ اجلاس کے دوران امریکہ کے سیکرٹری سینٹ مائیک پومپیو اور قومی سلامتی ٹیم کے دیگر ممبران نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو افغان امن عمل پر بریفنگ دی۔ اعلیٰ سول و عسکری حکام کے اجلاس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ممکن ہو سکے تو اس 19 سال سے جاری جنگ کے دونوں حریف اب ایک معاہدے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے افغان عمل سے متعلق اہم اجلاس مکمل کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن