خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں طلب
اسلام آباد (اے پی پی) خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس کل پیرکو پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ کمیٹی کو وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کی جانب سے ملک کے خارجی اورداخلی معاملات سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیرکی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے حوالے سے امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ کمیٹی میں صدر اور وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر، وزیراعلیٰ و گورنر گلگت بلتستان کو بھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے حکومتی اور اپوزیشن ارکان پرمشتمل ہے۔