• news

خضدار: بی این پی کے مرکزی رہنما امان اللہ زہری نواسے‘ 2 ساتھیوں سمیت قتل

خضدار (صباح نیوز‘ آئی این پی) بی این پی کے مرکزی رہنما امان اﷲزہری نواسے اور دیگر 2 ساتھیوں سمیت قتل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما نواب امان اﷲ خان زہری سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ نواب امان اﷲ خان زہری اپنے قافلے کے ہمراہ بلبل کے علاقہ سے نور گاما کی طرف جا رہے تھے کہ قریب ہی واقع کرش پلانٹ کے قریب گھات لگائے 4 نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں نواب امان اﷲ خان زہری اپنے 14 سالہ نواسے اور دیگر دو ساتھیوں سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی نعشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن