نیویارک میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کا اقوام متحدہ بلڈنگ کے سامنے مظاہرہ
نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) نیویارک میں پاکستانیوں اور کشمیریوں نے اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر کے سامنے احتجاج میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کی گئی تھی۔