ورلڈ کپ جیتنے والے انگلش کپتان مورگن کاایک روزہ قیادت چھوڑنے پر غور
لاہور (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ورلڈ چیمپیئن بنوانے والے کپتان اوئن مورگن نے ایک روزہ میچز کی قیادت چھوڑنے پر غور شروع کردیا۔انگلش کپتان ورلڈ کپ کے دوران کمر کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ایک انٹرویو میں اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ اگر کمر کی انجری سے چھٹکارا ملا تو وہ انگلش ٹیم کی کپتانی برقرار رکھنا چاہیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں 2020 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہوں لیکن یہ فیصلہ بہت بڑا ہے اور اس بارے میں سوچنے کیلئے بہت وقت درکار ہے۔۔مورگن نے کہا جب آپ کپتان ہوتے ہو تو ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرنا پڑتا ہے اوراس کیلئے مکمل فٹ ہونا ضروری ہے۔یاد رہے کہ رواں برس مورگن کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی بار ون ڈے کی ورلڈ چیمپیئن بنی ہے۔