• news

ورلڈ انڈر 16 سنوکر چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کی دو رکنی دستہ کا اعلان

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 16 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج روس روانہ ہو گی۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق ورلڈ انڈر 16 چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کی دو رکنی دستہ کا اعلان کر دیا ہے، حمزہ الیاس اور محمد عرفان خاں میگا چیمپئن شپ میں گرین شرٹس کی نمائندگی کریں گے۔فیڈریشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑی باصلاحیت ہیں، امید ہے کہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ واپس وطن لوٹیں گے۔ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے آج کراچی سے براستہ دبئی روس روانہ ہو گی۔ ایونٹ 19 سے 24 اگست تک کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن