• news

کرکٹ ورلڈ کپ کی سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کا شیڈول جاری

لاہور(نمائندہ سپورٹس )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ورلڈ کپ کی سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیمیں 2023ء میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں حصہ لے سکیں گی۔مئی 2020ء سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن مارچ 2022ء تک جاری رہے گا جس ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دو سال تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں شامل ہر ٹیم 8 سیریز کھیلے گی جن میں سے آدھے میچ یہ ٹیمیں اپنے ہوم گراونڈ میں کھیلیں گی جبکہ باقی آدھے میچ دیگر ممالک میں جا کر کھیلنے ہوں گے اور ہر سیریز 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل ہو گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس عرصے کے دوران ذیل میں دی گئی تاریخوں کے مطابق مذکورہ ٹیموں کیخلاف اپنی سیریز اور میچ کھیلے گی۔جولائی2020ء میں نیدر لینڈ کے ساتھ اوے سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔اکتوبر میںجنوبی افریقہ کے ساتھ اوے سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔دسمبرمیں زمبابوے کے ساتھ ہوم سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔جولائی2021ء میں انگلینڈ کے ساتھ اوے سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔ستمبرمیں افغانستان کے ساتھ اوے سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔اکتوبرمیں نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوم سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔دسمبرمیں ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوم سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔مارچ2022مارچ میں آسٹریلیا کے ساتھ ہوم سیریز ہوگی جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن