• news

جوفراآرچر کی گیند لگنے سے سٹیو سمتھ زخمی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیو سمتھ لارڈز ٹیسٹ کے دوران فاسٹ بولر جوفراآرچر کی گیند گردن پر لگنے سے زخمی ہوگئے، اْنہیں میدان سے باہر لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اْنہیں کھیلنے کے لیے فٹ قرار دیا۔لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز سٹیو سمتھ کو فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی گیند بائیں کان کے نیچے گردن پر جا لگی ، ابتدائی طور پر انہیں میدان ہی میں طبی امداد دی گئی تاہم ٹیم ڈاکٹر رچرڈ سا کے مشورے پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ڈریسنگ روم میں اْن کی انجری کا تفصیل سے معائنہ کیا گیا جس کے بعد ٹیم ڈاکٹر نے اْنہیں کھیلنے کے لیے فٹ قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن