پاکستان کرکٹ بورڈ کسی غیر ملکی کوچ کی خدمات نہ لے:سرفراز نواز
لاہور(نمائندہ سپورٹس ) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے لیے کسی غیر ملکی کوچ کی خدمات نہ لے پی سی بی ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو قائد اعظم ٹرافی جیسے فرسٹ کلاس ایونٹ میں نہیں تو کم از کم قومی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ایونٹس میں کھیلنے کی اجازت دے۔ غیر ملکی کوچز طویل عرصے کے لیے پاکستان میں بہت کم قیام کرتے ہیں جو ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔ غیر ملکی کوچز ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیلنے والے کھلاڑیوں اور ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے مختلف شہروں میں زیادہ سفر کے لیے بھی راضی نہیں ہوتے۔