نقی محسن ڈی ایچ اے کے مقامی قبرستان میں سپردخاک
لاہور( نمائندہ سپورٹس ) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سینئر نائب صدر، سابق سیکرٹری اور پاکستان ریلوے کے سابق سربراہ آڈٹ اینڈ اکاونٹس نقی محسن کو ڈی ایچ اے کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں پی او اے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سید عارف حسن، سیکرٹری پی او اے خالد محمود، ادریس حیدر خواجہ، خادم حسین، خالد بشیر، مودود جعفری، محمود بٹ، واجد علی چوہدری، لیاقت علی، وقار علی، ڈاکٹر میثاق رضوی، ڈاکٹر عاطف کاظمی، سمیت رشتہ داروں اور دوست احباب کی کثیر تعداد شریک تھی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی آج محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ میں چار بجے سے چھ تک ہوگی۔