ڈاکٹر عاصم کرپشن ریفرنس ، آئندہ سماعت پر گواہ کو بہر صورت پیش ہونے کا حکم
کراچی (وقائع نگار) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہ کو بہر صورت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب کے گواہ ڈاکٹر شکیل احمد آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوسکا۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ گواہ ڈاکٹر شکیل احمد کے بہن کا انتقال ہوگیا ہے۔ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا۔ عدالت نے نیب کے گواہ کی عدم حاضری کے باعث سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔