• news

گھوٹکی ‘ اراضی کے تنازع پر فریقین میں تصادم‘ 2 افراد قتل

گھوٹکی (نامہ نگار) گھوٹکی کے گاؤں پیرل سنگھڑ میں اراضی کے تنازع پر سنگھڑ برادری کے دو دھڑوں میں جھگڑا ہو گیا دونوں فریقین کے افراد نے مورچہ بند ہو کر فائرنگ کر دی دو افراد قتل ہو گئے جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے جمیل احمد اور منظور احمد جاں بحق ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد رحیم یارخان روانہ کیا گیا گاؤں پیرل سنگھڑ میں دو فریقین کے جھگڑے میں سیاسی شخصیت حافظ غلام حیدر سنگھڑ کا نوجوان بیٹا جمیل احمد فائرنگ کی زد میں آکر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے فریقین میں شامل قادرپور گیس فیلڈ میں کام کرنے والا شخص منظور احمد بھی جاں بحق ہو گیا واقع گزشتہ سے پیوستہ رات پیش آیا پولیس نے گاؤں میں چوکی قائم کر لی دوسری جانب گھوٹکی گاؤں پیرل سنگھڑ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی حافظ غلام حیدر سنگھڑ کے بیٹے جمیل احمد کے نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ کے نئے منتخب ہونے والے مشیر برائے سپورٹس کمیٹی سردار بنگل خان مہر سابق ایم پی اے جام سیف اللہ خان داریجو ایم پی اے اور وزیر جام اکرام اللہ خان داریجو میر احسان خان میر حمزہ خان سندرانی سکندر لاکھو سید نادر علی شاہ رئیس اکبر دایو سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن