• news

کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ کی تعبیر جلد حاصل ہوگی :عرفان اسحاق

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )جماعت اسلامی کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حافظ عرفان اسحاق گجر نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی طرف سے ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک اپنے کشمیری بھائیوں کا ساتھ دیتی رہے گی اور کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ کی تعبیر جلد حاصل ہوگی ، جماعت اسلامی کشمیر ایشوء پر بھرپور آواز اٹھائے جانے کی ہمیشہ حامی رہی ہے اور عملی طور پر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی آئی ہے، اپنے ایک بیان میں حافظ عرفان اسـحاق گجر نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ کشمیری قوم کو آزادی کی نعمت مل کر رہے گی مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا متنازع علاقہ ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا گلا گھونٹنے کی بھارتی کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن