کشمیر میں زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے:رانا اسلم خاں
سرائے مغل (نا مہ نگار) مودی سرکار کشمیر میں شدید ردعمل کی وجہ سے خوفزدہ ہے،اسی وجہ سے کرفیو کا نفاذ کیا گیا،کشمیر میں زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے،شہریوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوگئی ہے بیماروں کے پاس ادویات نہیں ہیں اور بچے بوڑھے گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیںان خیالا ت کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر راہنما وں (ر) ڈی آئی جی حاجی رانا محمد اسلم خاں اور سابق ضلعی ناظم قصور رانا امتیاز احمد خاں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا حاجی رانا محمد اسلم خاں نے کہا کہ،مودی کے فیصلے سے کشمیر کی قسمت کا فیصلہ قریب آن پہنچا ہے،وہ وقت اب دور نہیں کہ جب کشمیر آزاد ہوگا،مقبوضہ وادی میں ہرگھرکے باہر بھارتی فوجی کھڑا ہے،بھارت چاہتاہے کہ خطے کے تمام معاملات وہ خوددیکھے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے،ہم کبھی بھی بھارت کو خطے کا نمبردار نہیں بننے دیں گے،آج ثابت ہوگیاقائداعظم کادوقومی نظریہ سچ تھا،مودی کوکشمیریوں کے جذبہ آزادی سے ڈرلگتاہے،اسی وجہ سے آج دو ہفتوں سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے رانا امتیاز احمد خاں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سرزمین کشمیر پر تاریخی خطاب کرکے کشمیری عوام اور بین الاقوامی کمیونٹی کو دوٹوک پیغام دیئے ہیں۔ اب دنیا کو آگے بڑھ کر جنوبی ایشیاء کو تباہی سے بچانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر کے تشخص اور مستقبل پر وار کیا ہے اور مودی خود اپنی حماقت کی قیمت چکانے پر مجبور ہوگا۔