بھارت کشمیر کی آزادی کا راستہ روک نہیں سکتا:فضل بلال
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )معروف سیاسی سماجی شخصیت محمد فضل بلال نواز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر پاکستان کا مرکزی ایجنڈا ہے بھارت جتنے بھی ظلم و ستم کرلے وہ اب کشمیر کی آزادی کا راستہ روک نہیں سکتا انسانی حقوق کے عالمی علم بردار کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کو رکوائیں اور بھارت کو خبردار کردیں کہ اگر کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ دیا گیا تو پاکستانی قوم اور افواج پاکستان بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حـافظ خالد نواز ٹیپو کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔