باطل قوتیں اسلام کے خلاف متحد ہوچکیں:ملک اعجاز احمد
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران ٹائل ایسوسی ایشن کے صدر ملک اعجاز احمد نے کہا ہے کہ آج امت مسلمہ جن مسائل سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ قرآن و سنتؐ سے رو ح گردانی ہے مسلمانوں کا فرقوں اور مسلکوں میں بٹ جانے کی وجہ سے یہود وہنود مسلسل مظالم ڈھارہا ہے برما ،فلسطین ،مقبوضہ کشمیر جل رہا ہے ،مسلمانوں کوگاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے بار ی باری مسلم ممالک کو نشانہ بنایا جارہا ہے افسوس آج باطل قوتیں تو اسلام کے خلاف متحد ہوچکی ہیں جبکہ مسلم حکمران غفلت کی نیند سورہے ہیں ،موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام اسلامی سربراہان مدینہ پاک کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دیں مسلمانوں کے آپس میں اختلافات کی وجہ سے مسلم ممالک میں دہشت گردی کو عروج جبکہ کفار اپنے مقاصد میں کامیاب ہورہا ہے جو کسی لمحہ فکریہ سے کم نہ ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حضرت محمد مصطفی ؐکی تعلیمات کوعام کرکے معاشرہ میں امن وسلامتی کے دیپ رُوشن کئے جاسکتے ہیں محبت رسول ؐ عین ایمان ہے ،آپؐ کی محبت ہی مومن کا حقیقی سرمایہ اور دونوں جہانوں میں کامیابی کا ذریعہ ہے عشق رسول ؐ کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگیاں جناب رسالت مآب ؐ کی تعلیمات کے مطابق بسر کریں۔