• news

کشمیر ایشو: بیرون ملک مقیم بھارتی بھی مودی کیخلاف پھٹ پڑے

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بیرون ملک مقیم بھارتی بھی مقبوضہ کشمیر سے متعلق مودی کے فیصلوں کیخلاف پھٹ پڑے۔ بھارتیوں نے مودی کے فیصلے وفاق کوکمزور کرنے کی سازش قرار دیدیئے۔ لندن سکول آف اکنامکس کی پروفیسر سمیترہ بوز نے کہا ہے کہ مجھے موجودہ صورتحال کا سامنا ہوگا تو میں بھی بندوق اٹھا لیتی۔ بھارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کئی عشروں سے کشمیریوں کے حقوق سلب کئے جا رہے ہیں۔ کشمیریوں کی مشاورت کے بغیر فیصلہ بھارتی وفاق پر بدنما داغ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن