• news

ویسٹ انڈیز میں موجود بھارتی ٹیم پر حملہ ممکن، پی سی بی کو ای میل موصول

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کو ویسٹ انڈیز کے دورے پر موجود بھارتی ٹیم پر حملے سے متعلق ای میل موصول ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکیورٹی پروٹوکول کے مطابق آئی سی سی کو آگاہ کردیا۔ پی سی بی کو ایل میل کے ذریعے بھارتی کرکٹ ٹیم پر ممکنہ حملے کی اطلاع ملی تھی۔ اس نے انٹرنیشنل سیریز کی وجہ سے اطلاع آئی سی سی کو فراہم کی۔ آئی سی سی نے پی سی بی کی اطلاع پر تبصرے سے گریز کیا۔ ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے ایشوز پر ہم کسی طرح کا تبصرہ نہیں کرتے۔

ای پیپر-دی نیشن