نیازی حکومت نے غریبوں کا سرکاری ہسپتال میں علاج ناممکن بنا دیا‘ شہباز شریف
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کیا نیازی حکومت میں عوام کے خون پسینے کی کمائی اشرافیہ‘ حکمرانوں کی عیاشی کیلئے ہے؟ غریب دشمن اور سیلفی زدہ حکومت نے پہلے طلباء و طالبات سے تعلیمی وظائف چھینے اب غریب مریضوں کا سرکاری ہسپتال میں بھی علاج ناممکن بنا دیا ہے۔ آخری قومی خزانہ جا کہاں رہا ہے۔