کھیلوں کے شمالی کوریائی عہدیداروں نے ٹوکیو کا دورہ منسوخ کردیا
ٹوکیو (اے پی پی) شمالی کوریا کے عہدیداروں نے اگلے گرمائی اولمپک کھیلوں کیلئے ٹوکیو میں ہونے والے ایک سیمینار میں شرکت کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے،توقع تھی کہ شمالی کوریا آئندہ ہفتے جاپان کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت کیلئے کھیلوں کے نائب وزیر وون کِل یْو سمیت ایک تین رْکنی وفد بھیجے گا۔حکومتِ جاپان نے کہا تھا کہ وہ شمالی کوریائی وفد کو سیمنار میں شرکت کیلئے جاپان کی اْن پابندیوں سے استثنیٰ دے گی جو اْصولی طور پر شمالی کوریا کے شہریوں کے ملک میں داخلے کو ممنوع قرار دیتی ہیں۔