جوہری جنگی جہاز پر حملہ کیا تو خلیج کا پانی پینے کے قابل نہیں رہے گا: ایران
تہران(آئی این پی) ایرانی کمانڈر نے واضح کیا ہے کہ خلیج فارس میں امریکا اور برطانیہ عدم استحکام کا باعث ہیں، صرف ایران استحکام فراہم کرسکتا ہے۔ ہم امن وسلامتی چاہتے ہیں،ایرانی پاسداران انقلاب کی نیوی کے سربراہ جنرل علی رضا تنگسیری نے کہا اگر جوہری توانائی کے حامل جنگی بحری جہاز پر حملہ کیا گیا تو خلیج کے جنوبی حصے کے ممالک کے لیے آلودگی کی وجہ سے پانی پینے کے قابل نہیں رہے گا۔