• news

اُردن میں اسرائیلی سفیر طلب: مسجد اقصیٰ کے گیٹ بند کرنے پر احتجاج

عمان (اے پی پی) اْردن نے اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے گیٹ بند کرنے کے حالیہ فیصلے پر اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج کیا ہے۔ اردن کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ حرم شریف اور مسجد اقصیٰ تک مسلمانوں کی رسائی روک کر اسرائیل ان مقدس مقامات کی قانونی اور تاریخی حیثیت بدلنے کی کوشش کررہا ہے جو قابل مذمت ہے۔ حرم شریف میں پچھلے ہفتے اسرائیل کی طرف سے یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینے پر پر تشدد واقعات پیش آئے تھے۔ واضع رہے کہ مسجد اقصیٰ اور حرم شریف کی اندرونی نگرانی اردن جبکہ بیرونی سکیورٹی اسرائیل کے پاس ہے۔ کسی تصادم سے بچنے کے لیے یہودیوں کو صرف مقررہ اوقات میں ہی حرم شریف کا دورہ کرنے کی اجازت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن