• news

جشن آزادی کے سلسلہ میں خواتین کے درمیان کھیلوں کے مقابلے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ نے جشن آزادی اور کشمیریوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خواتین کے کھیلوں کے مقابلوں والی بال، بیڈمنٹن اور ہاکی کے مقابلوں کا انعقاد کیا۔ والی بال مقابلوں میں آرمی کا مقابلہ اسلام آباد سے ہو جو کہ آرمی نے 2-0 سے جیت لیا۔ بیڈمنٹن سنگل مقابلے میں ردا حنیف نے زینب کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ بیڈمنٹن ڈبل مقابلوں میں ردا اور رامین نے زینب اور اسماء کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔ ہاکی مقابلے میں PSB-XI نے رائزنگ سٹار ہاکی کلب کو 1-0 سے شکست دی اور ٹرافی کے حق دار قرار پائے۔ پی ایس بی الیون کی طرف سے میچ کا واحد گول کومل ملک نے سکور کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیئے۔ اس موقع پر خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان بہت خوشی محسوس ہوئی کہ خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے کم نہیں آج کی خواتین ہر فیلڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔صحت مند زندگی کیلئے کھیل از حد ضروری ہیں کیونکہ کھیل ایک صحت مندتفریح ہے۔ ملک کو با صلاحیت صحت مند جسم و دماغ والے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ اس بار جشنِ آزادی کو کشمیر کے نتاظر مین منا یا جا رہا ہے۔ کشمیری عوام کو یہ واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان ہر حال میں اُن کے ساتھ ہے اور اس ایشو کو ہر فورم پر اٹھایا جائیگا تاکہ آزادی کا سورج طلوع ہو سکے۔ 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا جس سے موجودہ حکومت کی سوچ واضح طور پر ابھر کر سامنے آئی۔ اس وقت انڈیا کی باگ ڈور مودی فاشٹ کے ہاتھوں میں ہے جو انڈیا میں رہائش پذیر تمام اقلیتوں خصوصاًمسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے پر تلا ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن