• news

آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ ڈرا

لارڈز (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ایشز ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ انگلش ٹیم نے 258 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے کینگروز کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 267 رنز کا ہدف دیا۔ بین سٹوکس نے ڈٹ کر کینگروز بائولرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی۔ سٹوکس 115 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے آخری روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 154 رنز بنائے تھے۔ اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا۔ آرچر اور لیچ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سٹوکس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ای پیپر-دی نیشن