• news

ویسٹ انڈیز اور بھارت پہلے ٹیسٹ میچ میں پرسوں سے مدمقابل

کنگسٹن (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ 22 اگست سے نارتھ سائونڈ کے مقام پر شروع ہوگا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں مکمل شکست دی تھی۔ بھارتی ٹیم نے کالی آندھی کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کیا جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذ ہوگیا تھا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک نارتھ سائونڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کنگسٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن