• news

پاکستان ہاکی لیجنڈ گولڈ میڈلسٹ اولمپین ذاکر حسین انتقال کرگئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی لیجنڈ گولڈ میڈلسٹ اولمپین ذاکر حسین انتقال کرگئے۔ انکی نماز جنازہ آج 19اگست شامساڑھے چار بجے مسجد گلشن انور جناح کالونی واہ کینٹ میں ادا کی جائیگی۔ 1968ء میکسیکو سٹی اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ گول کیپر اولمپین ذاکر حسین کی عمر 90 سال تھی۔ اولمپین ذاکر حسین نے 1956 میلبورن اولمپکس میں سلور میڈلسٹ، 1968 میکسیکو سٹی اولمپکس میں گولڈ میڈل، 1958 ٹوکیو ایشین گیمز میں گولڈ میڈل، 1962 جکارتہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ مرحوم کے پسماندگان میں 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔ اولمپین ذاکر حسین کے بیٹے بھی قومی ہاکی کھلاڑی ہیں، مرحوم کے بڑے بیٹے تصور عباس پی آئی اے جبکہ غلام عباس واپڈا میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن، سیکرٹری پی او اے خالد محمود، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر(ر) خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری اولمپیئن آصف باجوہ، پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ اجمل خان لودھی، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر، ایسوسی ایٹ سیکرٹری رائے عثمان کھرل سمیت ہاکی سے وابستہ افراد نے اولمپیئن ذاکر حسین کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی اﷲ تعالٰی توفیق عطا کرئے کی دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن