قومی ہاکی کھلاڑیوں کا 25اگست سے فٹنس ٹریننگ کیمپ لگایا جائیگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے 25 اگست ، 2019 سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم ، لاہور میں فٹنس ٹریننگ کیمپ لگایا جائیگا۔ گول کیپرز کا ٹریننگ کیمپ جاری ہے اس کے مکمل ہونے پر گول کیپرز کا اعلان چیئرمین سلیکشن کمیٹی منظور حسین جونیئر اور شاہد علی خان کی مشاورت سے کیا جائیگا۔ کھلاڑیوں میںمبشر علی ، ایم علیم بلال، اسد عزیز ، رضوان علی ، سمین ، سہیل منظور ، عماد شکیل بٹ، ابوبکر محمود ، ایم اظفر یعقوب ، فیصل قادر ، جنید منظور ، ایم توثیق ارشاد‘سکندر مصطفیٰ، شان ارشاد، جنید کمال ، علی شان ، حماد انجم ، رانا وحید، عتیق ارشد ، علی عزیز، ایم عاطف مشتاق ، تظیم الحسن ، ارسلان ، خضر اختر، رانا سہیل ریاض ، ایم عدیل ، سمیع اللہ ، معین شکیل ، سلیمان، عدیل خان اور ایشر طارق کو 25 اگست کو کیمپ کمانڈنٹ خواجہ محمد جنید کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔