زلمی فاؤنڈیشن نے نوجوانوں کو سرگرم رکھنے کیلئے زلمی فورس پروگرام لانچ کر دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ نمبرون فرنچائز پشاور زلمی کا ایک اور بڑا اعلان ، پشاور زلمی نے زلمی فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کو سرگرم رکھنے کے لیے زلمی فورس پروگرام لانچ کر دیا۔ پشاور زلمی نے زلمی فاؤنڈیشن، گلوبل زلمی لیگ، زلمی سکول لیگ، زلمی مدرسہ لیگ کی کامیابی کے بعد زلمی فورس پروگرام کا اعلان کردیا۔ زلمی فورس پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں نوجوانوں کو جہاں ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جا رہا ہے وہیں مختلف سماجی ، فلاحی اور کھیلوں کے مقابلوں سمیت انسداد پولیو ، انسداد منشیات کی آگاہی مہم سمیت سیمینارز اور متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ویب سائٹ کے ذریعے پہلے مرحلے میں پاکستان بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ممبر سازی مہم شروع کی جارہی ہے۔