پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ فٹ بال چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ فٹ بال چیمپئن شپ آج سے لاہور میں شروع ہو گی۔ پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایونٹ میں شرکت کے لئے صوبہ کے تمام 9 ڈویژنز کی فٹ بال ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں جنہیں 3گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فائنل 25اگست کو کھیلا جائے گا۔ آج گوجرانوالہ یونائیٹڈ ایف سی کا مقابلہ ڈی جی خان ڈیزرٹ ایف سی سے جبکہ فیصل آباد لائیل ایف سی کا مقابلہ ملتان زکریا ایف سی سے ‘ لاہور کنگز ایف سی سااہیوال سٹرانگ ایف سی سے مقابلہ ہو گا۔