سٹیون سمتھ سر کی انجری کے سبب تیسرے ایشز ٹیسٹ سے باہر ہو گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کو تیسرے ایشز ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہونے والے سٹیون سمتھ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ سمتھ ہیڈنگلے میں ہونے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ وہ ابھی تک انجری سے صحتیاب نہیں ہو سکے۔سمتھ کی جگہ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں مارنس لبوشین ہی فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔سمتھ کو انجری سے بحالی کے لیے دو ہفتے کا وقت درکار ہے اور آسٹریلیا کو امید ہے کہ وہ اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔