• news

کرنل قذافی نے اردگان اور ان کی جماعت کو 30 ارب ڈالردیئے ،چچازاد کا دعویٰ

قاہرہ(این این آئی)لیبیا کے سابق مقتول مرد آہن کرنل معمر قذافی کے چچا زاد احمد قذاف الدم نے انکشاف کیا ہے کہ کرنل قذافی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے، ترکی میں اقتدار حاصل کرنے اور حکومت کے قیام میں مدد کے لیے 30 ارب ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی تھی۔ وہ ترکی کو عرب اور اسلامی دنیا کا بڑا ملک بنانا چاہتے تھے،اردگان سلطنت عثمانیہ کی بحالی کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن