• news

الیکشن کمشن میں تحریک لبیک کے دھرنا سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت سیکرٹری داخلہ نے جواب جمع کرایا

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک کے دھرنا سے متعلق از خود نوٹس کیس میں سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جاسکا ۔الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنا سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ دور ان سماعت تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے حفیظ اللہ اعوان پیش ہوئے،سیکرٹری داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی بھی پیش نہ ہوا،فیض آباد دھرنے سے متعلق سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جاسکا،الیکشن کمیشن نے فیض آباد دھرنا ازخود نوٹس کیس کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن