حزب الاحرار اور بلوچستان راجیہ جوری آرسانگر دہشتگرد تنظیمیں، کالعدم قرار دیدیا گیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزات داخلہ نے حزب الاحر نامی تنظیم کو دہشتگرد قرار دیدیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے بلوچستان راجیہ جوری آرسانگر بھی کالعدم قرار دیدی گئی ہے۔ دونوں تنظیموں کو دہشتگردی کی کاررورائی میں ملوث ہونے پر کالعدم قرار دیا گیا۔ دونوں تنظیموں کے بارے میں انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا وزارت داخلہ کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر گلگت بلتستان حکومتوں کو نوٹیفکیشن بھجوا دیا۔ صوبائی سی ٹی ڈی نے وزارت داخلہ کے احکامات پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا۔