وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، سکیورٹی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم آفس نے بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔