• news

جسٹس شیخ عظمت سعید 27 اگست کو ریٹائر ہو جائینگے، عشائیہ میں شرکت کیلئے وکلاء کو دعوت

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید 27اگست کو مدت ملازمت مکمل ہونے پر عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کے اعزاز میں 27اگست کو عشائیہ دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ملک بھر کے سینئر وکلا اور بارکے نمائندوں کو دعوت نامے ارسال ‘ پنجاب بار کونسل، لاہور ہائیکورٹ بار، لاہور بار کے عہدیداروں، پراسکیوٹر جنرل پنجاب ‘ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور سینئر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو بھی دعوت نامہ موصول ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن