• news

خیبر پی کے میں 7 لاکھ بچوں کے والدین کا انسداد پولیو قطرے پلانے سے انکار

پشاور (نیٹ نیوز) ایمرجنسی آپریشن سنٹر پولیو خیبر پی کے کے کوآرڈی نیٹر کامران آفریدی نے کہا کہ پولیو کے خلاف پروپیگنڈے کے بعد سات لاکھ بچوں کے والدین نے حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران 22 اپریل کو پولیو قطروں کے خلاف پراپیگنڈے سے خوف کی فضا قائم کی گئی۔ پراپیگنڈے سے 7 لاکھ بچوں کے والدین نے بچوں کو انسدادی قطرے پلانے سے انکار کیا۔ اس سازش سے بیشتر بچے پولیو ویکسین سے محروم ہوئے۔ انہوں نے بتایا صوبے میں آئندہ پولیو مہم نومبر میں شروع ہوگی جس کے لیے صوبے کو 4 درجوں میں تقسیم کیا ہے۔ اب تک کے پی اور قبائلی اضلاع سے پولیو کے 41 کیسز ریکارڈ ہوئے جن میں 30 کیسز بنوں سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مہم میں صوبے کے 29 اضلاع میں پولیو ویکسین دینگے جبکہ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے۔ کامران آفریدی نے کہا کہ اعدادوشمار کے بعد انکاری والدین کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن